شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا

شہباز شریف کے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ان سے متعلق" بچپنے" کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں۔ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے اور غیر سنجیدگی یہ کہ بطور پارٹی صدر وہ کچھ نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا بہتر ہے کہ شہباز شریف اس وقت اپنی تمام تر توانائیاں موجودہ گھمبیر مسائل پر خرچ کریں، چوہدری نثار نے کہا میرا مشورہ ہے کہ 30سالہ پرانی باتیں نہ کھولیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف
 واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیراعظم کا اسمبلی سے الوداعی خطاب
 اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا چودھری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں