حکومت کا پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رہیں گی۔ قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں جولائی تا مارچ 12.31 فیصد اضافہ 

یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی تھی۔ ا?ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے بارہ روپے اضافہ کی سفارش کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں