پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اوگرااوردیگرکوفریق بنایاگیاہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاحکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کے فرعون سے مقابلے کیلئے یہاں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

خیال رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 14روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پٹرول بم گرا دیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد قیمت 99 روپے 50 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ 14 روپے اضافے سے ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 119 روپے 31 پیسے فی لٹر ہو گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کے ہوش اڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے انیس ہزار فٹ کی بلندی پھنسے غیرملکی کوہ پیما ﺅ ں کو ریسکیو کر لیا ، ایک کوہ پیما ہلاک

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو گئی، مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے سے مٹی کا تیل 87 روپے 70 پیسے فی لٹر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے، چوہدری نثار
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کو ہے، ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھ جائیں گے، روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو جائے گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں