پاکستان کی کسی خفیہ ایجنسی کا اسامہ اور اس کے اتحادیوں سے نا کوئی رابطہ تھا نا ہی اب ہے:احسن اقبال

پاکستان کی کسی خفیہ ایجنسی کا اسامہ اور اس کے اتحادیوں سے نا کوئی رابطہ تھا نا ہی اب ہے:احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی خفیہ ایجنسی کا اسامہ بن لادن اور اس کے اتحادیوں سے نا کوئی رابطہ تھا نا ہی اب ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان فورسز نے آپریشنز کیے اور کسی دوسرے ملک سے مدد کے لئے نہیں کہانیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پہ قابو پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایچ ایس وائے کیساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انٹرنیشنل کائونٹر ٹیرارزم فورم سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں پاکستان نے دہشتگردی کو مات دی ،دہشتگردی کو ختم کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا ،لیکن ہم نے اس ناسور کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے پاکستان کے تمام معاشرے کو متاثر کیا،سکول جاتے بچے بھی دہشتگردی سے متاثر ہوئے،کوئی ایسا پاکستان کا علاقہ نہیں تھا جو دہشتگردی سے متاثر ہوا ہو،ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانی لوگ دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کسی خفیہ ایجنسی کے پاس اسامہ کا اور اتحادی سے کوئی رابطہ نہیں، کوئی ایسا دن نہیں تھا جس دن دہشتگردی کے واقعات نہ ہوئے ہوں،دوہزار تیرہ میں پاکستان کو سب سے زیادہ دہشتگرد ملک قرار دیا،آج تمام سروے اور رپورٹ میں پاکستان کو سب سے زیادہ معیشت میں ابھرتا ہوا پاکستان کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،ملزم منصور رضا کے وکیل کی جج محمد بشیر سے بدتمیزی

نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ لوگوں کے درمیان امن قائم کرنا سب سے بڑی نیکی ہے،اسلام میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے اورآج کے دور میں پاکستان معیشت میں ابھرتا پاکستان ہے اور دہشتگردی سے پاک ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں