لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے درخواست مسترد کردی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہو رہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کسی خفیہ ایجنسی کا اسامہ اور اس کے اتحادیوں سے نا کوئی رابطہ تھا نا ہی اب ہے:احسن اقبال

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئینی طور پر دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے،وزیراعلیٰ شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئرپرسن بھی ہیں.

اس طرح انہوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میاں شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ سے نااہل قرار دے، کیس کا فیصلہ سنانے تک انہیں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے۔ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں