سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:عام انتخابات 2018 ءمیں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار چودھری نثار علی خان نے دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اب ضمنی انتخاب میں مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 اور این اے 63 سے پی ٹی آئی کے سرور خان سے شکست کھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان

سابق وزیرداخلہ عام انتخابات کے بعد منظر عام پر آ گئے ہیں اوررنیال پہنچے ،الیکشن میں سپورٹ کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص
خیال رہے کہ چودھری نثار این اے 59 اور این اے 63 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سرور خان سے شکست کھا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں