پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترے گا اور گرے لسٹ سے باہر آجائےگا: علی جہانگیر صدیقی

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترے گا اور گرے لسٹ سے باہر آجائےگا: علی جہانگیر صدیقی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

نیویارک: امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ملا قات کے دوران فوجی امداد پر بات نہیں ہوئی، تاہم افغانستان اور تجارتی امور زیر بحث آئے۔

پاکستانی سفیر علی جہا نگیر  نےامریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ  افغانستان میں امن ان کی پالیسی کی پہلی ترجیح ہےپاکستان افغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مصروف ہے، یہ عمل اس بات کا اعادہ کر تا ہےکہ پاکستان علاقائی تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وائٹ ہاؤس انتطامیہ سے پاکستان کی فوجی امداد پر خاص طور پر بات نہیں ہوئی، تاہم باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کے رہنما جانتے ہیں مے فیئر فلیٹ شریف فیملی کے ہیں: عمران خان
   
پاکستانی سفیر نے بتا یا کہ پاکستان نےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے 15 ماہ کا ٹائم ٹیبل طے کیا ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا اترے گا اور گرے لسٹ سے باہر آجائےگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا
 

پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر بات کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی 80 فیصد کم ہوئی ہے اس لیے امریکی سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 6 سے 9 ماہ میں امریکا کی کئی کمپنیاں پاکستان میں نظر آئیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں