سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کی تردید کر دی

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کی تردید کر دی

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ایوان میں آئے جہاں انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ اس دوران انہوں نے الیکشن کمیشن کے عملے سے بات چیت بھی کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار کپتان کے ووٹ سے محروم

 

یاد رہے آج سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لئے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ ووٹنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی ہو گی جب کہ بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف پر ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

اس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب سے 12، 12 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11 سیینیٹرز، فاٹا سے 4 اور اسلام آباد سے 2 ارکان ایوان بالا کا حصہ بنیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں