عابد باکسر کی 10 مقدمات میں 4 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع

عابد باکسر کی 10 مقدمات میں 4 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: مقامی عدالت نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بد نام عابد باکسر کی قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

تفصیلات کے مطابق انکوانٹر اسپلسٹ عابد باکسر اپنے وکیل آزر لطیف خان کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی سمیت دیگر عدالتوَں میں پیش ہوئے اوران کے وکیل نے مقدمات میں عبوری ضمانتوں مین توسیع کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

وکیل کے مطابق عابد باکسر پر قتل، اغوا اور دیگر الزامات میں بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کا مقصد درخواست گزار کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عابد باکسر کی ضمانت منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز
ایڈیشنل سیشن جج نے عابد باکسر کی مختلف مقدمات مین عبوری ضمانتوں میں 4 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں