کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق دیگر کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں مقرر

کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق دیگر کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں مقرر
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق دیگر کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں مقرر ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

یہ واٹر بم کا معاملہ ہے،پچھلے دنوں بھارت نے کشن گنگا ڈیم بنایا جس سے نیلم جہلم خشک ہوگیا۔ڈیموں سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانی اور کالا باغ ڈیم سے متعلق تمام کیسز سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں سنیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے 32،32 سال پرانے کیسز نکالے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے

پانی کی کمی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہ دیا تو کیا دیا؟ لہٰذا تمام متعلقہ افراد تیار ہو جائیں۔ کیونکہ ہم پانی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پانی سے متعلق تمام مقدمات ہفتے کے دن سپریم کورٹ رجسٹری کراچی جبکہ اتوار کو لاہور میں سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی طرح بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ایک بار پھریقین دہانی کرا دی ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا،تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں:حمزہ شہباز

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر ضابطہ اخلاق بنایا ہے اس ضابطہ اخلاق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات پر 2012 میں فیصلہ دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان

فیصلے میں الیکشن کمیشن کے اختیارات کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انتخابات 2 یا 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے والی بات ذہن سے نکال دیں۔انتخابات وقت پر ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں