شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی آمد پر ”لبیک اللھم لبیک “ کہنے پر معذرت کرلی

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی آمد پر ”لبیک اللھم لبیک “ کہنے پر معذرت کرلی
کیپشن: میرے الفاظ ”لبیک اللھم لبیک“ غیر ارادی طور پر سبقت لسانی کے تحت ادا ہوئے...تصویر شاہ محمود قریشی فیس بک آفیشل

لاہور: مینار پاکستان جلسے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد پر ”لبیک اللھم لبیک “کہنے پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےتوبہ استغفار کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نعیم بخاری کی ہسپتال سے تازہ ترین تصویر نے سب کو افسردہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں لکھا گیا کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ بیان کرتا ہوں کہ 29 اپریل کو اقبال پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں میرے الفاظ ”لبیک اللھم لبیک“ غیر ارادی طور پر سبقت لسانی کے تحت ادا ہوئے۔ کوئی بھی مسلمان یہ تصور نہیں کر سکتا کہ یہ الفاظ کسی انسان کیلئے استعمال کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ
بعض علمائے کرام کی جانب سے اس سلسلے میں میری توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ میں ان لفاظ کی ادائیگی پر ان سے رجوع کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ استغفار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا
شاہ محمود قریشی کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ رب کریم و رحیم مجھے معاف فرمائے۔ غیر قصداً اور غیر ارادةادا کیے گئے الفاظ سے جن حضرات کی دل شکنی ہوئی، ان سے معذرت کا خواستگار ہوں ۔میں علمائے کرام کا ازحد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ان لفاظ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شرعی نقطہ نظر اور جذبہ خیر خواہی کے تحت میری رہنمائی کی۔

e2f2b92595c6620f9ecc15c1f40de0c3


اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاءگو ہوں کہ وہ حضور سرور کائناتﷺ کے وسیلے سے ہم سب کی خطاﺅں اور لغزشوں کو معاف فرمائے اور ہمیں ہمیشہ صراط مستقیم پر گامزن رکھے۔آمین!

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان

خیال رہے کہ29 اپریل کو اقبال پارک میں پی ٹی آئی کے جلسے نے خوب داد سمیٹی لیکن اس جلسے سے خطاب کے دوران پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے لبیک اللھم لبیک کہا جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی علما نے شاہ محمود قریشی سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں