فواد حسن فواد کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے: رانا ثناءاللہ

فواد حسن فواد کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے: رانا ثناءاللہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور:  مسلم لیگ ن کے ر ہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری سیاسی ایجنڈا ہے جو نیب اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کےلئے کرتا رہا ہے۔

 رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ۔ اس طرح کے دعوے احد چیمہ کی گرفتاری کے وقت بھی کئے گئے تھے اور اب اس پر یہ کیس بنایا گیا ہے کہ اس نے فلاں ٹھیکہ دیکر زیادہ ادائیگی کروا دی ۔ انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے موقع پر کئے گئے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔ فواد حسن فواد انتہائی قابل اور دیانتدار افسر ہے اور اس کا 30سال کاکیریئر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا
   

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ لوگوں کے بیانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کیا وزیر اعظم کا پرنسپل سیکرٹری ٹھیکوں کے فیصلے کرتا ہے؟ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیرا گون اور آشیانہ کے حوالے سے تمام باتیں غلط ہیں۔ ان کو تو ادائیگی ہی نہیں کی گئی۔نیب کی جانب سے دعوے صرف پکڑ دھکڑ کے بہانے ہیں۔ یہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے جو مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔ نیب اس سے قبل بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفرعلی شاہ تحریک انصاف میں شامل
   

رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ نیب جنرل مشرف کے دور کے افسروں سے بھر ا ہوا ہے جن کے بارے میں خود کہا جاتا ہے کہ ان کی تقرریاں میرٹ پر نہیں ہوئیں، اس لئے میں چیئر مین نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خوداس بات کانوٹس لیکر ایسی کارروائیاں بند کروائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں