تاحال پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، کمار سنگاکارا

تاحال پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، کمار سنگاکارا

شارجہ : پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے کہا کہ اگر ملتان سلطانز کوالیفائر راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی تو پاکستان جانے کا سوچا جا سکتا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے ابھی  اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاحال میری تمام توجہ ابتدائی میچز پر مرکوز ہے پاکستان جانے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار
 خیال رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم پلے آف مرحلے تک پہنچی تو کمار سنگاکارا سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
 اسٹار سری لنکن بلے باز سنگاکارا نے شعیب ملک کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ شعیب ملک ٹیم کو بہت خوبصورت انداز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیعب ملک نے ٹیم کا ماحول کافی پرسکون رکھا ہوا ہے، ہر کھلاڑی کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران نذیر کو ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں کیوں شامل نہ کیا ؟حقیقت سامنے آ گئی
  شیعب ملک کھلاڑیوں کو کوئی اضافی بوجھ یا دباؤ نہیں ڈالتے اور یہ ٹیم کے ماحول اور ٹیم ورک کا ہی نتیجہ ہے ملتان سلطانز کامیابیاں سمیٹ رہی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں