ماں بننے کے بعد کیریئر متاثر نہیں ہوگا،کھیل چھوڑ دینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں:ثانیہ مرزا

ماں بننے کے بعد کیریئر متاثر نہیں ہوگا،کھیل چھوڑ دینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں:ثانیہ مرزا
کیپشن: گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی...تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس

نئی دہلی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور سینئر آل راﺅنڈر کی بھارتی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کی تباہ کن باؤلنگ، نارتھیمپٹن 259 رنز بنا کر آؤٹ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری تو دیدی گئی تھی مگر اب ثانیہ مرزا گاہے بگاہے اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماں بننے سے ان کا ٹینس کیریئر متاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں" کشمیر بنے گا پاکستان" کے بعد"علی گڑھ یونیورسٹی بنے گی پاکستان" کے نعرے

ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ سٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ ماہ ثانیہ مراز اور ان کے شوہر شعیب ملک نے جلد والدین بننے کی خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی کپڑوں کی الماری کی تصویر کے ساتھ لگائی تھی جبکہ انہوں نے اپنے نئے آنے والے بچے کا نام ’مرزا ملک‘ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں