پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہو گا

پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہو گا

دبئی :پی ایس ایل کے سیزن تھری میں آج ٹورنامنٹ کا 16 واں میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 3:پہلے میچ میں ملتان سلطانز فاتح، پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست
 
 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ بھی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا جس میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دفائی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورقلندرز کے غیر ملکی بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ انتقال کر گئی
  پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ملتان سلطانز کی ایونٹ میں پہلی باری انٹری ہوئی ہے لیکن اس نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی کوک اور ڈیوڈ وارنر کی ڈریسنگ روم میں لڑائی کی ویڈیو وائرل
 

کراچی کنگز کے بھی 7 پوائنٹ تاہم رن ریٹ کی بنیاد پراس کی دوسری پوزیشن ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک تین تین کامیابیاں سمیتی ہیں، زلمی کا تیسرا اور یونائیٹڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے البتہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر بھی کوئی پوائنٹ نہیں بنا سکی ہے۔اسی وجہ سے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں تاہم بیٹنگ میں بار بار ایک انداز میں ناکامی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں