نوجوان سے اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

نوجوان سے اجتماعی زیادتی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی سجاول اور دیگر افسران کو آج عدالت میں طلب کر لیا گیا۔

سجاول میں چند روز قبل بااثر افراد نے نوجوان کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔

 

مزید پڑھیں: 'پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑ رہا ہے'

متاثرہ نوجوان خوفزدہ ہو کر خاندان سمیت حیدر آباد منتقل ہو گیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی سجاول اور دیگر افسران کو آج عدالت میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں : بلاول بھٹو

سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں