عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: عام انتخابات2018 ءمیں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا مقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں بلکہ قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہے،عمران خان

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جارہے ہیں۔جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثناءاللہ کے بعد خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

جبکہ 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانےکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا چناؤ بھی کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں