انڈونیشیا میں ہولناک زلزلہ،امام مسجد کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلہ،امام مسجد کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

جکارتہ:گزشتہ دنوں انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خطرناک زلزلے سے 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے لیکن جان کی پرواہ کیے بغیر ایک مسجد میں نمازیوں نے نماز قائم رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں، زرتاج گل

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک مسجد میں نصب کیمرے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک زلزلے کی پرواہ کیے بغیر نمازیوں نے نماز جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک کے لوگوں کے لیے مثال بنیں، چیف جسٹس

bcf33ed06a5f964822f0820343709565

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام مسجد نماز قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کی قرات میں بھی وہی تسلسل قائم رہا جو زلزلہ آنے سے پہلے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات

قوت ایمانی کی یہ مثال سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے نمازیوں کے اقدام کو سراہا گیا اور اسے سچے ایمان اور یقین سے تعبیر کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں