ومبلڈن اوپن :رافیل نڈال کی سکیورٹی چیکنگ،ساڑھے 5لاکھ پونڈ کی گھڑی زیر بحث

ومبلڈن اوپن :رافیل نڈال کی سکیورٹی چیکنگ،ساڑھے 5لاکھ پونڈ کی گھڑی زیر بحث
کیپشن: شناخت کے طور پرٹورنامنٹ کا ایریڈیشن کارڈ طلب کیا۔۔۔سکرین شاٹ

لندن:عالمی نمبر ون ٹینس سٹار رافیل نڈال کو بھی ومبلڈن سکیورٹی چیک کے مرحلے سے گزرنا پڑا جبکہ میچ کیلئے تاخیر سے پہنچنے پر حریف کھلاڑی کے احتجاج پرانہیں ریفری نے وارننگ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ

بتایا گیا کہ ہسپانوی ٹینس سٹار جب میچ میں شرکت کیلئے پہنچے تو آل انگلینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے انہیں روک لیا اور ان سے انکی شناخت کے طور پرٹورنامنٹ کا ایریڈیشن کارڈ طلب کیا۔ کارڈ چیک کرنے کے بعد نڈال کے کٹ بیگ کی تلاشی بھی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:احتساب عدالت کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری

نئی پالیسی کے تحت ٹورنامنٹ کور کرنے والے سپورٹس صحافیوں کے لیپ ٹاپ بھی آن کرکے کے چیک کئے جارہے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ اصلی ہیں اور کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔میچ سے قبل رافیل نڈال اس وقت پریشانی سے دوچارہوئے جب ان کے حریف میخائیل کوکوشکن نے ریفری سے ان کے دیر سے پہنچنے کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

برازیل سے تعلق رکھنے والے ریفری کارلوس برنارڈز نے انہیں تنبیہ کی۔ یاد رہے کہ یہ وہی ریفری ہیں جن سے 2015ءکے فرنچ اوپن میں تنازع کے بعد نڈال نے انہیں اپنے میچ سپروائز کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ پر بھارتی میڈیا کا ردعمل

نڈال کے دیر سے آنے ایک مبصر نے کہا کہ 5لاکھ 50ہزار پونڈ کی گھڑی بھی نڈال کو بروقت پہنچنے میں مدد نہیں دے سکی۔ رافیل نڈال کھیل کے دوران جو سپیشل ایڈیشن گھڑی باندھتے ہیں اس کی مالیت ساڑھے 5 لاکھ پونڈ  ,تقریباً 8 کروڑ 88 لاکھ 10ہزار پاکستان روپے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں