پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہو گا

پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہو گا

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔


دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 17ویں میچ کے لئے دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی اور سرفراز الیون شارجہ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے مدمقابل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر
 
 ملتان سلطانز اب تک ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی جس نے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ میں ناکامی اور ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے 5 میچز میں سے تین میں ناکامی اور 2 میں کامیابی ملی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے کوئٹہ کیخلاف کھیلے گئے پچھلے میچ میں کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ملتان سلطانز کے عمران طاہر کی ہیٹرک اور باقی گیند بازوں کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو صرف 101 رنز تک محدود رکھا۔جواب میں ملتان سلطانز  نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں