جرمنی اور فرانس کے بعد برطانیہ کا بھی امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کا مشورہ

جرمنی اور فرانس کے بعد برطانیہ کا بھی امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نہ نکلنے کا مشورہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لندن: برطانیہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے بجائے اس کا حصہ رہے۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کا مقصد تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بناسکے اس معاہدے کے منفی اثرات بہت کم ہیں، اس لئے امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ بین الاقوامی معاہدے کو ختم کرنے کے بجائے امریکا اس کا حصہ رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: داعش و طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری، 42 ہلاک
 برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا غلطی ہوگی۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے خاتمے کی خبریں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہیں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سی آئی اے کی نئی نامزد چیف نے ٹرمپ کو انکار کر دیا
 امریکی کروڈ آئل 2014 کے بعد سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔