ق لیگ کے چوہدری ظہیر الدین کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ق لیگ کے چوہدری ظہیر الدین کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

فیصل آباد : ق لیگ کے چوہدری ظہیر الدین نے پی ٹی آئی کا حصہ بننے کاحتمی فیصلہ کر لیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور صو بائی جنرل سیکرٹری شپ کا استعفیٰ صوبائی صدر سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دےدیا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

فیصل آباد کی سیاست کے اہم اور معتبر نام چوہدری ظہیر الدین نے پہلے پیپلزپارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ طویل رفاقت کوختم کرتے ہوئے عمران خان کے سیاسی قافلے کا حصہ بننے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

جڑانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 102سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ سابق صو بائی وزیر چوہدری ظہیر الدین خاں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی بنیادی رکنیت اور پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے‘ ان کا استعفیٰ صو بائی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو موصول بھی ہو گیا ہے‘ چوہدری برادران نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری ظہیر الدین کو منانے اور استعفیٰ واپس لینے کے لئے بھر پور کوششیں کیں مگر وہ کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے

چوہدری ظہیر الدین عنقریب پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے‘ ان کے چھوٹے بھائی سابق ٹاﺅن ناظم چوہدری علی اختر خاں پہلے ہی تحریک انصاف فیصل آباد ضلع کے صدر ہیں۔

چوہدری ظہیر الدین خاں نے جڑانوالہ کے حلقہ این اے 102 میں اپنی انتخابی سر گرمیاں بھی شروع کر دی ہیں اور وہ کئی روز سے تحریک انصاف کے مقامی قائدین کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھے بھی جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اس حلقہ سے پہلے ہی تحریک انصاف ٹکٹ کےلئے چوہدری عمیر وصی، عبدالواحید نیازی، اور اسد عباس بلوچ بھی امیدوار ہیں یہاں پر مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں