پاکستان اور افغانستان کا امن و سلامتی ایکشن پلان فعال بنانے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کا امن و سلامتی ایکشن پلان فعال بنانے پر اتفاق
کیپشن: فوٹو :انٹرنیٹ

کابل:پاکستان اور افغانستان کا امن و سلامتی ایکشن پلان فعال بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ کابل میں چند اصولوں کے مطابق ورکنگ گروپ کو فعال بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ایکشن پلان میں کہا گیا ہے پاکستان اورافغانستان زمینی وفضائی حدودکی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

ایکشن پلان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک الزام تراشی سے اجتناب کریں گے، مشترکہ فیصلوں پرعمل کےلئے مشترکہ لائزن افسران مقررکئے جائیں گے۔ہمسایہ ملک کی صورتحال میں بہتری کیلئے پاکستان افغان امن عمل کی حمایت بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا جاتی امراءرائے ونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے استقبال کیا اور بعد ازاں دونوں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد کو اپنے حالیہ دورہ کابل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں