سہ ملکی ٹی 20 فائنل، پاکستان نے آسٹریلیا  کو ہرا دیا

سہ ملکی ٹی 20 فائنل، پاکستان نے آسٹریلیا  کو ہرا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ہرارے:سہ ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا  کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 184رنزکاہدف چاروکٹوں پرحاصل کرلیا،فخرزمان 91رنزبناکر میچ کےہیرو بن گئے، ابتدائی مشکلات کےباوجود فخرزمان نے ڈٹ کر بیٹنگ کی، شعیب ملک نے بھی شانداربیٹنگ کامظاہرہ کیا۔ سہ ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20سیریز فائنل:آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف
   

زمبابوے میںکھیلے جانے والےفائنل  میچ میں  آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصا ن پر 183رنز سکور کئے۔ کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 47 اور اوپنر ڈی آر سی شارٹ نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز:پاکستان اور آسٹریلیا کا فائنل آج،صاحبزادہ فرحا ن ڈیبیو کریں گے
 

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں باؤلر رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں