پولیس نے اب تک مقدمے میں نامزد کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا: عائشہ احد ملک

پولیس نے اب تک مقدمے میں نامزد کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا: عائشہ احد ملک
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ پولیس نے اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، مقدمے میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ آج پولیس نے میرا بیان ریکارڈ کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ پولیس نے اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، مقدمے میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ حمزہ شہباز بہت طاقتور ہے، ڈر ہے تحقیقات میں یہ ایف آئی آر خارج نہ کرا دے، مجھے اور میری فیملی کو انہوں نے فوراً گرفتار کرایا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کیخلاف اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج
 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ اسلام پورہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ عائشہ احد کی درخواست پر درج ہوا، مقدمے میں تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر اور رانا مقبول بھی نامزد ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
 


 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں