انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ حلف اٹھانے کے بعد کرینگے:شہباز شریف

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ حلف اٹھانے کے بعد کرینگے:شہباز شریف
کیپشن: image by facebook

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ حلف اٹھانے کے بعد کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اقدامات حلف اٹھانے کے بعد کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کا صدر سے غیر ملکی دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ 
 
 
انھوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، سیاسی جماعتوں نے کل بھرپور احتجاج کیا ، موسم کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہو سکا ، نواز شریف نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کرنا نواز شریف کا بنیادی اور قانونی حق ہے ، ووٹ کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائیں الیکشن کے دن آرٹی ایس سسٹم کیسے بند ہوا، آرٹی ایس کی مشینری کیوں بند کرائی گئی ، ووٹوں کی گنتی سست روی کا شکار کیوں ہوئی، مذاکرات ایک حقیقت ہے، مگر این آراو نہ کوئی لینا چاہتا ہے، نہ ہی دینا چاہتا ہے.

یہ بھی پڑھیئے:این اے 131 لاہور سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
 
 
ان کا کہنا تھا کہ ناانصافیوں کےباوجودن لیگ پنجاب کی بڑی جماعت ہے، پارلیمانی کمیشن کوٹاسک دیا جائے، حقائق جاننے کا پوری قوم کو حق ہے.

شہبار شریف کے مطابق الیکشن سےقبل پر چے کٹے، گرفتاریاں ہوئیں، برادشت سے مقابلہ کیا، خریدو فروخت کا سیاسی بازار لگا اور انسانیت شرما گئی، یوم آزادی تو منائیں گے مگر شفاف الیکشن کی خوشی نہیں منائیں گے.