برٹش ائیرلائن کا حیران کن اقدام،دوران پرواز بچے کے رونے پر خاندان کو نیچے اتار دیا

برٹش ائیرلائن کا حیران کن اقدام،دوران پرواز بچے کے رونے پر خاندان کو نیچے اتار دیا
کیپشن: image by facebook

لندن:بچے کے رونے پر برٹش ائیرویز نے ایسا اقدام کیا سب حیران رہ گئے ، جی ہاں برٹش ائیر ویز نے بچے کے رونے پر بھارتی فیملی کو طیارے سے ہی اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:مون سون بارشوں نے بھارت کی بڑی ریاست میں تباہی مچا دی
 
 
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن برٹش ائیرویز نے بچے کے رونے کا برا منا لیا اور ایسا سلوک کیا کہ سب حیران رہ گئے ، جی ہاں برٹش ائیرویز نے بچے کے رونے پر بھارتی خاندان کو ہی ائیرلائن سے اتار دیا۔

بھارتی ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز لندن سے برلن جا رہی تھی کہ بھارتی فیملی کے تین سالہ بچے نے اچانک ضد کرنا شروع کر دی ، رونے پر ائیرلائن کے مسافر پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:کیامتحدہ عرب امارات میں غیر قانونی افراد عارضی ویزے پر کا م کر سکتے ہیں؟
 
 
والد نے بتایا کہ بچے کو خاموش کرانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ ہو سکا جس پر جہاز کے کریو ممبرز مجھ پر چلانا شروع ہوگئے اور دھمکی دی کہ بچے کو کھڑی سے باہر پھینک دینگے ۔

اس کے بعد کریو ممبرز نے چلاتے ہوئے بھارتی خاندان کو فلائٹ سے نیچے اتار دیا ، اس واقعہ کے بعد دیگر بھارتی شہریوں نے ائیرلائن کے بائیکاٹ کے دھمکی دے دی ہے۔