دبئی میں21 سالہ عرب شہری نے والدین کے گھر کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

دبئی میں21 سالہ عرب شہری نے والدین کے گھر کو آگ لگا کر خودکشی کرلی
کیپشن: 57 والد اور 37 سالہ سوتیلی ماں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔...تصویر بشکریہ الامی ڈاٹ کام

دبئی:21 سالہ عرب شہری نے اپنے والدین کے گھر کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے طاہر امیر غوری نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 21 سالہ عرب شہری نے الورقہ کے علاقے میں گھر کو آگ لگا دی جس کے بعد چاقو کے وار کرکے خودکشی کرلی جبکہ اس کے 57 والد اور 37 سالہ سوتیلی ماں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

دبئی پولیس کے مطابق خودکشی کرنیوالے شخص کا اپنے والدین کے ساتھ تنازع چل رہا تھا کیونکہ اس کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی جس کا وہ بدلہ لینا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش

گھر کو آگ لگانے کے بعد لڑکے نے اپنی گردن پر چاقو سے تین مرتبہ وار کئے جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہیں جن کی تشویشناک حالت کی وجہ سے ان سے تفتیش نہیں کی جاسکتی۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس کیس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں