حکومت پاکستان کے 44 ملکوں کیساتھ ویزا فری معاہدے

حکومت پاکستان کے 44 ملکوں کیساتھ ویزا فری معاہدے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے دنیاکے 44 ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے کیے ہیں جبکہ 7 ممالک کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی شہریوں کیلئے ویزافری معاہدے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے دنیاکے 44 ممالک کے ساتھ ویزافری معاہدے کیے گئے ہیں جن میں 27 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزافری معاہدے جبکہ 10 ممالک کے ساتھ صرف ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزافری معاہدے ہیں۔7 ممالک کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی شہریوں کیلئے ویزافری معاہدے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
 

ان 44 معاہدوں میں سے 50 فیصدمعاہدے مسلم لیگ ن کی حکومت کے مختلف ادوار میں بیرونی دنیاکیساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے اقدامات کے تحت کیے گئے جبکہ آخری معاہدہ بھی ن لیگ کی مرکزی حکومت نے ہی کیاجس میں کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی خاطرویزافری معاہدہ کیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی
   

وزارت داخلہ کی دستاویزکے مطابق اس وقت دنیاکے27 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزافری معاہدے قائم ہیں،سابقہ مرکزی حکومت نے کویت کے ساتھ ویزافری معاہدہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں