آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ پر ظلم کیا، عمران خان

آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ پر ظلم کیا، عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

شہداد کوٹ:تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن نے عوام پر ظلم کیاہے ، اندرون سندھ میں بجلی ہے نہ پانی اور سڑکیں گندگی سے اٹی ہوئی ہیں۔سندھ کے عوام کے حالات بلو چستان سے بھی خراب ہیں۔ میں نے پاکستان میں کہیں اتنی غربت نہیں دیکھی جتنی سندھ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ اور پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا
  
 شہداد کوٹ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ 22 سالوں سے آرہا ہوں، یہاں پانی نہیں اور بجلی بھی کبھی کبھی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہزاروں لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، افسوس ہوا یہاں کوئی بڑا اسپتال نہیں، چار ارب روپے میں بہترین اسپتال بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں بے شمار سہولیات مل گئیں
   

عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ کو اپنی تقدیر تبدیل کرنے کا موقع مل رہا ہے جو بار بار نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور دھمکیاں دے رہی ہے. یہ سندھ کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے، یہ عوام کے خوف پر حکومت کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سے پوچھتاہوں کہ  آپ کو نیند کیسے آتی ہے؟ دو جماعتوں نے 2008 میں فیصلہ کیا باری باری حکومتیں کریں گے، دونوں نے مک مکا کیا ہوا ہے. اسمبلی میں بیٹھ کر نورا کشتی کھیلتے رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں