نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی،سابق وزیراعظم کی والدہ کاایئرپورٹ استقبال کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی،سابق وزیراعظم کی والدہ کاایئرپورٹ استقبال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: نوازشریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی تاہم اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی۔۔۔...فائل فوٹو

لاہور:احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کی بوڑھی والدہ نے استقبال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں موجو د میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جن کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں 10 اور 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے اور جنہوں نے جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار

نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی گرفتاری کو روکنے کے لئے لاہورایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود اپنے بیٹے کا استقبال کرنے لاہور ایئرپورٹ جاؤں گی اور نوازشریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی تاہم اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے پرویز مشرف کے اہلخانہ کو طلب کرلیا

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیا تھا جس کے بعد کیپٹن (ر)صفدر نے لیاقت باغ میں اپنے آپ کو نیب کے حوالے کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ پر ظلم کیا، عمران خان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والد نواز شریف جمعرات کو لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے بعد ازاں جمعہ کو ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔شہباز شریف کی زیر صدار ت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں