نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں: مریم نواز

نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں: مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن : سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں ، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے، مخالفین نے دباﺅ کے تمام حربے استعمال کرلیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 13 جولائی کو عوام نواز شریف کیخلاف فیصلے پر جواب دیں گے: شہباز شریف
 
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام اصلی حقیقت جانتے ہیں، اب 70 اور 80 کی دہائی کا ماحول نہیں ہے، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے، مخالفین کو معلوم ہے کہ نواز شریف کو عوامی حمایت حاصل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کا فیصلہ کر لیا
    

نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں، مخالفین نے دباﺅ کے تمام حربے استعمال کرلیے ہیں، نواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں