محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد: اگلے ہفتے سے ملک بھر میں محکمہ موسمیات نے بارش ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری : اہم میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو شکست سے دوچار کر دیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ،ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

پیشگوئی میں مزید بتایا گیا کہ منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔