کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، نواز شریف

کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، نواز شریف
کیپشن: آمروں کے دور میں ایسا نہیں دیکھا جو اب ہو رہا ہے اس سے زیادہ حالات کیا خراب ہوں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمروں کے دور میں ایسا نہیں دیکھا جو اب ہو رہا ہے اس سے زیادہ حالات کیا خراب ہوں گے اور آج سی ای سی کا اجلاس اسی لیے بلایا ہے۔ اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب کا معاملہ زیر بحث لانا ہے اور موجودہ حالات پر گزشتہ روز وزیراعظم سے بات ہوئی۔ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ چھوٹا نہیں کافی سنجیدہ معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور دھماکے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ جویہ سب کر رہے ہیں ان کا کام ہے کہ وہ ملک سے متعلق سوچیں کیونکہ مجھے وزارت عظمیٰ سے محروم کیا گیا اور پارٹی صدارت سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی صادر کر دیا گیا۔

واضح رہے نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس پہنچیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے 8 اراکین اسمبلیوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور انتخابی مہم کے بارے میں بھی بات ہو گی اس کے علاوہ وزیراعظم فاٹا اصلاحات پر پارلیمانی لیڈرز سے ہوئی ملاقات پر بریفنگ دیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں