آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع

آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع
کیپشن: آصف زرداری نے عدالت میں پیشی کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے عدالت میں پیشی کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔ آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ  آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے

اس سے قبل یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ آصف زرداری کی جگہ ان کے وکلاء سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

 مزید پڑھیں: لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کر رکھا ہے۔

اسی کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے بھی دونوں شخصیات کو 11 جولائی کو طلب کیا گیا تھا تاہم وکلا کے مشورے پر آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور وکلا کے ذریعے جواب داخل کرا دیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور ان کی بیٹی کی گرفتاری کیلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل

واضح رہے کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں