پاکستانی شہری کو کچلنے والے سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی طیارہ پہنچ گیا

پاکستانی شہری کو کچلنے والے سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی طیارہ پہنچ گیا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا تھا کہ کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں...فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستانی شہری کو گاڑی کی ٹکر مارنے والے کرنل جوزف کو لینے کیلئے امریکہ سے طیارہ آگیا ۔

ذرائع کے مطابق بند سگنل پر کھڑے پاکستان شہری کو کچلنے والے امریکی کو واپس لے جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور اسی سلسلے میں امریکہ سے خصوصی طیارہ سی ون تھرٹی نورخان ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد کی طبیعت پھر بگڑ گئی

ذرائع ایف ائی اے کا کہنا ہے یف آئی اے نے تاحال امریکی سفارت کار کو سفر کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی ابھی تک امریکی سفارت کرنل جوزف نور خان ایئر بیس پر پہنچے ہیں جبکہ امریکی عملے نے سفارت کار کا پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا

امیگریشن حکام کی اجازت ملنے کے بعد کرنل جوزف کو نور خان ائیر بیس پہنچایا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا تھا کہ کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔کرنل جوزف نے 7 اپریل 2018 کو اسلام آباد میں پاکستانی شہری کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں