چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی:چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، مزار قائد پر حاضری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کے قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب
 
 
تفصیلات کے مطابق چین کی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور مزار قائد پر بھی حاضری دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل وانگ ننگ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر انھوں نے قیام امن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں بالخصوص سندھ رینجرز کے اقدامات کی تعریف کی ۔

یہ بھی پڑھیئے:جمہوری نظام آگے بڑھنے سے ہی مضبوط ہوگا : سراج درانی
 
 
جنرل وانگ ننگ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے بھی ملاقات کی، جنرل وانگ کو انسداد دہشت گردی پولیسنگ، امن کی کوششوں پر آگاہ کیا گیا، بعد ازاں جنرل وانگ ننگ نے مزارقائد پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔