ڈان لیکس پر نہیں جے آئی ٹی پر ریمارکس دیئے :چیف جسٹس ثاقب نثار

ڈان لیکس پر نہیں جے آئی ٹی پر ریمارکس دیئے :چیف جسٹس ثاقب نثار
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کل کے کیس میں ڈان لیکس پر نہیں بلکہ جے آئی ٹٰی سے متعلق ریمارکس دیئے تھے ، پاناما لیکس کی جے آئی ٹی سے متعلق کچھ نہیں کہا۔

مزید پڑھیئے:عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب
 
 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ گزشتہ روز میں نے پاناما لیکس کی جے آئی ٹی سے متعلق کچھ نہیں کہا البتہ کل ڈان لیکس کی تفتیشی ٹیم سے متعلق ریمارکس دیئے تھے ۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہوگی ازراہ کرم بیان کی تصیح کی جائے ، شاید کسی کو مجھ سے زیادہ محبت ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیئے:آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
 
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سے متعلق ایک بیان زیر گردش تھا کہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران پاناما جے آئی ٹی سے متعلق بیان دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے افسران کو عدالت نے نہیں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے شامل کروایا تھا ۔