نجم سیٹھی کی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت

نجم سیٹھی کی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت
کیپشن: image by facebook

لاہور:سیشن عدالت میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا , تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے نجم سیٹھی کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیئے:ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو ٹیم کے لیے بہت اچھا ہوتا: مکی آرتھر
 
  
 درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مختلف سیاسی جلسوں میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے جس کے باعث درخوست گزار کی شہرت متاثر ہوئی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شہرت کو نقصان پہچانے پر عدالت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دس کڑور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

 مزید پڑھیئے:ٹی 20 رینکنگ : فنچ کی لمبی چھلانگ،نمبر ون بیٹسمین بن گئے،فخر زمان کا دوسرا نمبر
 
 
عمران خان کی جانب سے آج بھی جواب عدالت میں جمع نہ کرایا گیا ، عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے عمران خان کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اس سے قبل بھی عدالت متعدد بار عمران خان کو جواب جمع کروانے کا حکم دے چکی ہے۔