وزیراعظم کی گفتگو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہوسکتی تھی:مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی گفتگو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہوسکتی تھی:مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر رکوانے کے حوالے سے کافی دن سے سن رہی ہوں،لیکن واضح کر دوں، وہ پریس کانفرنس نہیں تھی، صحافیوں سے گفتگو تھی جو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہوسکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ذرائع کی خبروں کے بجائے ان سے پوچھ لیتے تو وہ بتادیتیں ، اصل ماجرا کیا تھا۔ذرائع کی ایک روایت چل پڑی ہے،جب یہ خبر تین دن چلتی رہی تو میں نے بھی کہا ، چلنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کچھ روز پہلے پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریس ٹاک کی تھی جس میں کیمرے کی اجازت نہیں تھی اور یہ لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی۔


احتساب عدالت کے باہر ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی تقریر کی فوٹیج ڈیلیٹ کردی گئی ہے اس پر آپ کیا کہیں گی ؟،صحافی کے اس سوال پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فوٹیج پی ٹی وی سے ڈیلیٹ ہوتی یا رکوائی جاتی تووہ خود اس پربیان دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

پی ایم ہاﺅس بلائے گئے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو تھی وہ پریس کانفرنس نہیں بلکہ پریس ٹاک تھی جو براہ راست نشر ہونی تھی اور نہ ہی کیمرہ کی اجازت تھی، پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے کبھی بھی نہیں تھی۔


یاد رہے کہ کچھ روز پہلے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بارے میں بیان کی مذمت کی گئی تھی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کرکے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

وزیر اعظم کی اس تقریر یا پریس ٹاک کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں کہ یہ ڈیلیٹ کردی گئی ہے جبکہ پی ٹی وی سے اس کی فوٹیج چوری کرلی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں