آئی سی سی پر تنقید حفیظ کومہنگی پڑگئی،پی سی بی نے شوکاز نوٹس بھیج دیا

آئی سی سی پر تنقید حفیظ کومہنگی پڑگئی،پی سی بی نے شوکاز نوٹس بھیج دیا
کیپشن: Imagy by Zimbio

لاہور:آئی سی سی کے خلاف بات کرنا قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو مہنگا پڑگیا اور پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مشکوک باﺅلنگ ایکشن قانون پر محمد حفیظ نے اعتراض اٹھایا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس بھیج دیا  ۔

یہ بھی پڑھیں:کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

خیال رہے کہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مشکوک باﺅلنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان

یاد رہے کہ محمد حفیظ نے حال ہی میں اپنا مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا جس میں ان کو کلیئر کردیا گیا تھا اور ان کو دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں