وزیراعظم،وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

وزیراعظم،وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: فلسطینیوں پر جاری اسرائیل کے مظالم کے حوالے سے بلائے جانے والے او آئی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہنگامی طور پر ترکی پہنچ گئے جبکہ ان کے ہمراہ وزیرخارجہ خرم دستگیر خان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

ذرائع کے مطابقوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ترکی روانہ ہوئے ہیں، وزیر خارجہ خرم دستگیر، ڈاکٹرعابدریاض ، فہد عنایت اللہ اورعلی جہانگیرصدیقی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ہی استنبول میں مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

خیال رہے کہ 14 مئی کو امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں کا صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام ہوا تھا جس پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ مسئلہ فلسطین پر گزشتہ روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں