قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث فہیم اشرف نے کاﺅنٹی کرکٹ سے معاہد ہ ختم کردیا

قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث فہیم اشرف نے کاﺅنٹی کرکٹ سے معاہد ہ ختم کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راﺅنڈر فہم اشرف نے ثابت کردیا کہ سب سے پہلے پاکستان اور انہوں نے جذبہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ملک کے لئے ہزاروں پاونڈزکوٹھوکرماردی اور قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث انگلش کاﺅنٹی ڈربی شائر سے معاہد ہ ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیساکھی میلے کیلئے پاکستان آنیوالی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی رچا لی

ذرائع  کے مطابق آل راﺅنڈرفہیم اشرف نے قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث کاﺅنٹی کلب کرکٹ کا معاہد ہ قربان کردیا ہے اورانگلش کاﺅنٹی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ پیسوں سے زیادہ ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس، شریف خاندان کیخلاف نیب نے نیا گواہ لانے کا فیصلہ کر لیا

خیال رہے کہ فہیم اشرف کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 14 ٹی ٹونٹی اور دو 4 روزہ میچ کھیلنے تھے لیکن وہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے معاہدہ ختم کر دیا ہے،انہیں جولائی سے ستمبر کے دوران کاونٹی کی نمائندگی کرناتھی جبکہ اسی دوران پاکستان نے آسٹریلیااورزمبابوے کےساتھ تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلناہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال جولائی سے ستمبر تک ایشیا کپ اور ایک تین ملکی سیریز کھیلنی ہے جب کہ انگلش کاؤ نٹی سیزن بھی جولائی سے ستمبر تک ہی شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس صدیوں پہلے قدیم بھارت کے باسیوں نے ایجاد کی ،بھارتی وزیراعلیٰ کا دعویٰ

نوجوان کھلاڑی کو حال ہی میں دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے بھی 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فہیم اشرف اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کا معاہدہ بھی ختم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ مخالف نعرے بازی،ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار

یاد رہے کہ آل راﺅنڈرفہیم اشرف ڈیبیو کرکے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں کھلاڑی ہیں۔چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے آل راﺅنڈرفہیم اشرف کوٹیم میں شامل کیا تھا، قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے میدان میں اترنے سے قبل گرین کیپ دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر فواد عالم مسلسل روتے رہے ، کپتان گلے لگا کر دلاسا دیتے رہے

فہیم اشرف 31 فرسٹ کلاس میچز میں 63.86 کی اوسط سے 1207 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 26.63 کی اوسط سے 94 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا تھا اور 30 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 342 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں