’نواز شریف، چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے‘

’نواز شریف، چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے‘
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو انہیں سزا ہوسکتی ہے، نواز شریف کے جیل جانے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف 2 سے 3 روز میں پاکستان آجائیں گے، سابق وزیراعظم کو لگتا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا، اگر فیصلہ خلاف آیا تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ اس صورتحال میں وہ احتجاج کی کال نہیں دیں گے بلکہ عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ ان کے جیل جانے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مجھے وزیر اعظم بننے کی کوئی جلدی نہیں : بلاول بھٹو زرداری
 یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن بروقت ہونگے یا نہیں، خورشید شاہ نے خطرے سے آگاہ کر دیا
 رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ ان کے اقدامات سے حکومت اور عام آدمی کو فائدہ ہوا۔ عمران خان نے رائیونڈ جلسے میں پاکستان بھر سے لوگ اکٹھے کیے اب 29 اپریل کے جلسے میں بھی پاکستان بھر سے لوگ آرہے ہیں۔

  

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں