مجھے وزیر اعظم بننے کی کوئی جلدی نہیں : بلاول بھٹو زرداری

مجھے وزیر اعظم بننے کی کوئی جلدی نہیں : بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں اپنے نظریات اور مقاصد حاصل کرنے ہیں اور یہ وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے، مجھے وزیراعظم بننے کی کوئی جلدی نہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی جلدی نہیں اور کوئی پریشانی نہیں ، میں 29 برس کا ہوں اور میں اس عمل میں طویل مدت کے لیے ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پوری طرح اپنے اسی نصب العین پر قائم ہے اور میں جانتا ہوں کہ میں اپنی والدہ کے آئیڈیلز پر قائم ہوں اور ان کے لیے لڑوں گا اور ان کے لیے جان بھی دوں گا۔ جمہوری جماعتوں میں آپ اکٹھے کام کرتے ہیں اور اتفاق رائے سے فیصلے کرتے ہیں۔ ’میں اور میرے والد فیصلے نہیں دیتے بلکہ ہماری سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ہے جو کہ جماعت کی پالیسی بناتی ہے اور تنقید کرتی ہے اور ہم اس پالیسی کی تعمیل کرتے ہیں‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کر ڈالی، غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنالی
 یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے دعوٰی کیا ہے کہ انٹرنیٹ ان کی ایجاد ہے
 یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا
 بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کسی حد تک تمام سیاسی جماعتوں کا خاندانی سیاست پر انحصار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے خاندانی سیاست کا راستہ خود اپنی مرضی سے منتخب نہیں کیا، میرے نانا اور والدہ کو قتل نہ کیا جاتا تو، میرے نانا سیاست دان ہوتے اور میری والدہ دفتر خارجہ میں ہوتیں اور میں اب بھی طالب علم ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوسری سیاسی جماعتیں جو خاندانی سیاست پر انحصار کرتی ہیں وہ قتل کی تکلیف سے نہیں گزری ہیں لیکن پھر بھی بھائی، بہنیں اور دیگر شو چلا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں