چوہدری نثار جیسے باعزت شخص کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

چوہدری نثار جیسے باعزت شخص کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

گوجرانوالہ: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، کسی باعزت شخص کو پی ٹی آئی جیسی جماعت میں نہیں جانا چاہیے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت ختم ہو چکی ہے، 10 روز پہلے عمران خان کو شوکاز دینے والوں کو نکالا گیا۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی حکومت چھوڑ دے، بجٹ نہ پیش کرنے کی باتیں فرار کا راستہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’نواز شریف، چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے‘
 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن بروقت ہونگے یا نہیں، خورشید شاہ نے خطرے سے آگاہ کر دیا
 انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی 12 نشستیں تھیں، سینیٹ کے انتخابات میں ان کی پارٹی کو 38 ووٹ کیسے پڑے۔

واضح رہے کہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ان کے ارکان بکے، پیسے کس نے دیئے یہ الگ مسئلہ ہے، اگر ارکان ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو انکے نام نیب کو دیں گے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں