لکی مروت میں دال ملز کے قریب دھماکہ،4 افراد زخمی

لکی مروت میں دال ملز کے قریب دھماکہ،4 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

لکی مروت: الیکشن کے قریب آتے ہی ملک کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ دال ملز کے قریب مکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں میں دو راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکہ ہواہے، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل سکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں