پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس، پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس، پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں وہ جج جوثر عباسی زیدی کی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز خٹک کی آج تک کے لیے عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جس کی توثیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائے گا، احسن اقبال

ضمانت میں توثیق کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے نے کہا کہ بعض ارکان کے بک جانے پر بہت افسوس ہوا لیکن ہم نے اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لیا اور دوسری پارٹیوں میں ہمت ہے تو وہ بھی ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ غلطی پر سزا نہ ملے مجبوراً ایسا فیصلہ کرنا پڑا جبکہ کسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی۔ (ن) لیگ کے جن لوگوں نے باہر ووٹ دیا ان کے خلاف میاں صاحب کارروائی کریں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہے اور فاٹا والے ساتھ کھڑے ہوتے تو آج ڈپٹی چئرمین سینیٹ ان کا ہوتا۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی بنیاد ملی ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی ضمانتوں پر ہیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں