'تھپڑ مار کلچر تحریک انصاف کا کلچر ہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں'

'تھپڑ مار کلچر تحریک انصاف کا کلچر ہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں'
کیپشن: وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے، نواز۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے۔ یہ تحریک انصاف کا کلچر ہے جسے کے ذمہ داری عمران خان ہے۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گزشتہ روز پیش آئے واقعے کا ذکر کیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بحث کے دوران وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھپڑ مار کلچر تحریک انصاف کا کلچر ہے جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی تحریک انصاف کے ممبران گھتم گھتا ہوتے رہے۔ ایک ایک کر کے پی ٹی آئی کے سارے پول کھل رہے ہیں۔

 مزید پڑھیں: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کر دی

نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں کیا کام کیا وہ کوئی قابل ذکر کارنامہ بتا دیں۔ سوائے دھرنوں اور امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے کے پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سو دن کے پلان کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ وہ پہلے بھی دے چکے ہیں لیکن عمل کیا کیا۔ پی ٹی آئی نے کہا تھا 300 ڈیم بنائیں گے کہاں ہیں ڈیم اور کہاں ہیں وہ درخت جو کہے تھے لگائیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا '50 ہزار میگا واٹ بجلی کہاں ہے جو تحریک انصاف نے کہا تھا اور کہاں ہے نیا پاکستان۔کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا؟۔

نواز شریف نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کہہ رہی ہے کہ خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ کے پی کا موازنہ جنوبی پنجاب سے کر کے دیکھ لیں۔

صحافی کے سوال 'اگلا الیکشن کس نعرے پر ہو گا؟ کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اگلا الیکشن "ووٹ کو عزت دو" کے نعرے پر ہو گا۔ اب تو لوگ مجھے کہتے ہیں ہم نعرہ لگائیں گے "ووٹ کو" اور تم کہنا "عزت دو"۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کی پارٹی آپ کے بیانیے سے متفق ہے جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم میرے بیانیے سے متفق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں