میں خودکو گلیمرس اداکارہ نہیں سمجھتی ، کترینہ کیف

میں خودکو گلیمرس اداکارہ نہیں سمجھتی ، کترینہ کیف
کیپشن: خود کو گلیمرس اداکارہ نہیں سمجھتی ، کترینہ کیف

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ خود کو گلیمرس اداکارہ نہیں سمجھتی ۔

اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلموں عامر خان کی فلم "ٹھگس آف ہندوستان " اور شاہ رخ خان کی فلم" زیرو "کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اداکارہ نے حال ہی سلمان خان کی فلم" ٹائیگر زندہ ہے" میں کام کیا ہے ۔ باربی ڈول کترینہ کیف اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ساتھ ہی کترینہ کیف جلد ہی ورون دھون کے ساتھ پہلی بار ڈانس فلم میں بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان اپنی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ میں کترینہ کیف کی اداکاری سے نا خوش

 ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کترینہ کیف نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ لوگ چند فلموں اور پرفارمنس کی بنیاد پر شخصیات پر لیبل لگالیتے ہیں۔

کترینہ کیف نے خود کو گلیمرس ہیروئن سمجھنے کے حوالے سے پوچھے گئے جواب میں کہا کہ وہ خود کو گلیمرس نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ چاہتی ہیں کہ کسی کی شخصیت کو محدود الفاظ میں قید کیا جائے۔اگرچہ کترینہ کیف’چکنی چمیلی‘ جیسے آئٹم گانوں پر بھی پرفارم کر چکی ہیں، تاہم وہ خود کو گلیمرس ہیروئن نہیں سمجھتیں۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف فلم ”اے بی سی ڈی 3 “ میں پاکستانی بنیں گی

  

بار بی ڈول نے وضاحت کی کہ انہوں نے ’راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، عجب پریم کی غضب کہانی اور نیو یارک‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے، پھر بھی انہیں گلیمرس ہیروئن کیوں سمجھا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں